اردو

urdu

By

Published : Oct 30, 2020, 8:05 PM IST

ETV Bharat / state

راجستھان :عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ منعقد

ریاست راجستھان میں جمعہ کے روز بارہ ربیع الاول کو جشن عیدمیلادالنبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ راجستھان کے مختلف اسپتال میں ضرورتمندوں کو کھانا تقسیم اور خون عطیہ کیمپ منعقد کرکے جشن عید میلادالنبی منایا گیا۔

راجستھان :عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ منعقد
راجستھان :عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ منعقد

راجستھان میں کسی بھی ضلع اور کسی بھی شہر میں کورونا وباءکے پیش نظر جلوس محمدی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

عیدمیلادالنبی کے خاص موقع پر جہاں ایک جانب مسلم برادری کے لوگ مساجد میں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں تو وہیں سماجی دوری کے ساتھ محفل میلاد کی مجلس بھی سج رہی ہے۔

راجستھان :عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ منعقد
راجستھان :عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ منعقد

اگر بات کی جائے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی تو یہاں پر مسلم برادری کے لوگوں کی جانب سے کہیں پر ضرورت مند لوگوں کو کھانا تقسیم کیا جارہا ہے تو کہیں پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، کہیں پر فاتحہ خوانی ہو رہی ہے تو کہیں پر قرآن خوانی ہو رہی ہے۔

وہیں اس موقع پر جے پور کے محلوں اور مساجد اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج کے اس خاص موقع پر جلوس محمدی کو پہاڑ گنج علاقے سے نکالا جاتا ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بار یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کسی طرح سے کوئی بھی جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

راجستھان :عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ منعقد

ایس ایم ایس ہسپتال کے ملازمین لئیق احمد نے بتایا کہ آج اس مبارک موقع پر ہماری ٹیم کی جانب سےخون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے، وہیں سماجی کارکن عبداللطیف آر کو نے بتایا کی ہسپتالوں میں پھلوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ وہیں اس کے علاوہ ہم نے گئو شالہ گائے کو چارہ بھی تقسیم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details