ریاست راجستھان کے گاؤں بوندی کے رام نگر علاقے میں تانترک بھوپا نے اپنا کھیل دکھانا شروع کیا اور اسے روح کا کھیل قرار دے کر لوگوں کو بے وقوف بناتا رہا۔ بہت سے لوگوں نے تانترک کو دیکھ کر پوجا شروع کر دی۔ مندر میں ڈھول نگاڑے شروع ہوگئے۔ بچے، مرد اور خواتین سب رسمیں ادا کرنے مندر میں پہنچ گئے اور لاک ڈاؤن کو نظر انداز کر پورا گاؤں جمع ہوگیا۔
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور ملک میں مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد ہے۔ لیکن ریاست راجستھان کے گاؤں بوندی کے رام نگر علاقے میں ہجوم بنا روک ٹوک کے جمع ہوگیا، وہ بھی ایک تانترک کے لیے۔ تصویرں بوندی کے لاکھیری اور رام نگر گاؤں کی ہے، جہاں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے ہر حد کو عبور کر دی ہے۔ بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو اطلاع ملی کہ مندر میں مذہبی رسومات کی جا رہی ہیں۔ اس اطلاع پر لوگ مندر میں پہنچنا شروع ہوئے اور اسے دیکھ کر ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔
جب ہجوم جمع ہوگیا تو تانترک بھوپا نے اپنا کھیل دکھانا شروع کیا اور یہ کھیل دو گھنٹے تک جاری رہا۔
بد اعتقادی کے پروگرام کی اطلاع پر تھانہ لکھیری کی پولیس موقع پر پہنچی اور مندر کی رسومات کو بند کرایا۔ پولیس کو دیکھ کر کچھ لوگ مندر میں بھاگ گئے، وہیں کچھ لوگ بھوپے کے ساتھ کھڑے رہے۔ لیکن بھوپا اس دوران اپنا سر ہلاتا رہا۔