اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں 28 اسپتالوں میں بلیک فنگس کا علاج ممکن - Black fungus can be treated in 28 hospitals

بلیک فنگس کے علاج کے لیے اتھرائزڈ اسپتالوں کی تعداد شروعات میں 20 تھی۔

Black fungus
Black fungus

By

Published : May 28, 2021, 10:59 PM IST

راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے ریاست میں بلیک فنگس (میوکورمایکوسِس) کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اس کے علاج کے لیے مجاز اسپتالوں کا دائرہ بڑھا کر 25 سے 28 کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شرما نے کہا کہ آج ریاست کے تین اسپتالوں کو بھی علاج کے لیے اتھرائزڈ کیا گیا ہے۔ بلیک فنگس کے لیے اتھرائزڈ اسپتالوں کی تعداد کی شروعات میں 20 تھی۔ مریضوں کے تناسب میں اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے انھیں 25 کیا اور اب 28 ہو کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو آس پاس کے علاقے میں فنگس کے علاج کی سہولت کے لیے آج راجستھان یونیورسٹی آف ہیلتھ، ڈینسٹری کالج جے پور، نِمس اسپتال جےپور اور مہاویر ای این ٹی اسپتال کوٹہ کو بھی مجاز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ریاست کے 28 اسپتالوں میں بلیک فنگس کا علاج متعینہ شرحوں پر کروایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان اتھرائزڈ اسپتالوں میں سوائی مان سنگھ میڈیکل کالج جے پور، گورنمنٹ روکمنی دیوی بینی پرساد جے پوریا اسپتال جوے پور، گورنمنٹ میڈیکل کالج جودھپور، ایمس جودھ پور، جے ایل این میڈیکل کالج اجمیر، آر این ٹی میڈیکل کالج ادے پور، گورنمنٹ میڈیکل کالج بیکانیر، گورنمنٹ میڈیکل کالج کوٹہ، گورنمنٹ میڈیکل کالج بھیلواڑہ، مہاتما گاندھی میڈیکل کالج جے پور، گیتانجلی میڈیکل کالج ادے پور، جین ای این ٹی اسپتال جے پور، نارائن ہارٹ اسپتال جے پور، سی کے ایس اسپتال، جے پور، سونی اسپتال جے پور، سدھم ای این ٹی اسپتال جے پور، دیشبندھو ای این ٹی اسپتال جے پور، وجے ای این ٹی اسپتال اجمیر، شری رام اسپتال جودھ پور، وجینتی اسپتال الور، میڈیکل کالج بھرت پور پیسیفک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل ادے پور، جی بی ایچ امریکن اسپتال ادے پور، چیرایو اسپتال جے پور، اپیکس اسپتال جے پور، راجستھان ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی ڈینٹل سائنس کالج جے پور، نِمس اسپتال جے پور اور مہاویر ای این ٹی اسپتال کوٹہ شامل ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details