اجمیر:راجستھان میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے جواب میں بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے مدنظر اجمیر میں دو دسمبر کو جن آکروش یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔BJP Will Organise Janakrosh Yatra In Ajmer On 1st December To 4th December
بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور وزیر ارون چترویدی نے اجمیر بی جے پی دفتر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یکم دسمبر کو جے پور سے جن آکروش یاترا کے نام سے ریلی روانہ ہوگی ۔ جے پور ڈویژن کے لئے 51 رتھ بھیجے جائیں گے۔ اس کے بعد 2 دسمبر کو تمام اضلاع سے ریلی نکالی جائے گی ۔