معطلی کا حکم جاری ہونے کے بعد میں اب سیاست شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی سطح کے عہدیداران کی جانب سے جے پور میں واقع بی جے پی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، یہ احتجاجی مظاہرہ بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا کی قیادت میں ہوا۔
اس دوران یہاں پر بی جے پی کے اعلیٰ عہدیداران اور پارشد موجود رہے۔
بی جے پی نے جے پور میئر کو معطل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا وییں اس احتجاجی مظاہرے میں راجستھان حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی، اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے نعرے لکھے تختیاں لیے ہوئے تھے۔
بی جے پی نے جے پور میئر کو معطل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس ضمن میں بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے کہا کہ کانگریس حکومت جس طرح سے بی جے پی کی چنی ہوئی گریٹر میونسپل کارپوریشن کی حکومت کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے وہ غلط بات ہے، یہاں پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد یہ تمام لوگ راجستھان کے گورنر کو میمورنڈم دینے کے لیے پہنچے۔