بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے بتایا کہ ریاست میں بی جے پی نے بجلی بل معاف کرنے، کسانوں کے قرض معاف کرنے، بے روزگاری اور بے لگام جرائم سے متعلق کانگریس کی اشوک گہلوت حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کے تحت مجوزہ احتجاجی پروگرام کو ملتوی کر دیا ہے۔ 8 ستمبر کو سب ڈویژن آفس اور 10 ستمبر کو ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفاتر کے باہر دھرنا مظاہرہ کرکے میمورنڈم سونپا جائے گا۔
راجستھان: بی جے پی کے احتجاجی مظاہرے کا پروگرام ملتوی - Ashok Gahlot
راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سابق صدر جمہوریہ اور بھارت رتن پرنب مکھرجی کے انتقال پر قومی سوگ کی وجہ سے ریاستی حکومت کے خلاف 2 اور 4 ستمبر کا مجوزہ دھرنا اور مظاہرے کا پروگرام ملتوی کر دیا ہے۔
احتجاجی مظاہرے کا پروگرام ملتوی
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو پینٹنگ کے ذریعے خراج
واضح رہے کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے 31 اگست 2020 کو دہلی کے آرمی ہسپتال میں آخری سانس لی وہ 84 برس کے تھے، قبل ازیں دو ہفتے قبل بلڈ کلاٹ نکالنے کے لیے ان کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔