اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کارکنان نے وزیر صحت کی مخالفت کی - ریاست راجستھان کے وزیر صحت

ریاست راجستھان کے وزیر صحت اور کوٹہ کے انچارج، کوٹا کے جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی موت کے معاملے  میں معائنہ کے لیے ہسپتال پہنچے، اس دوران بی جے پی کارکنان نے نعرے بازی کرکے ان کی مخالفت کی۔

جے پی کارکنان نے وزیر صحت کی مخالفت کی
جے پی کارکنان نے وزیر صحت کی مخالفت کی

By

Published : Jan 3, 2020, 5:42 PM IST

دراصل جمعہ کے روز ضلع کے، جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی موت کے معاملے میں ریاستی وزیر صحت رگھو شرما اور ضلع انچارج پرتاپ سنگھ کھاچریاواس معائنہ کے لیے ہسپتال پہنچے تھے اسی دوران بی جے پی کارکنان نے جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے ان دونوں کی مخالفت کی۔

جے پی کارکنان نے وزیر صحت کی مخالفت کی

نعرے بازی کے دوران کانگریس اور بی جے پی کارکنان آمنے سامنے آگئے جنھیں پولیس نے بڑی مشقت کے بعد قابو میں کیا، لیکن بی جے پی کارکنان نے دونوں وزرا کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

وہیں وزیر صحت رگھو شرما اور وزیر نقل و حمل ہسپتال کا معائنہ کر رہے تھے۔

ساتھ ہی ان دونوں نے ضلع کوٹہ کی انتظامیہ، میڈیکل کالج انتظامیہ کے علاوہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے اس معاملہ پر بات چیت بھی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details