کورونا کے دوران اپنے حلقہ میں عوام کے درمیان پیغام دے رہے تھے، اور ان کا مٹی سے نہانا، آگ کے درمیان بیٹھنا اور امیونیٹی بڑھاؤ، کورونا بھگاؤ کے نعرے والے ان کے ویڈیو خوب وائرل ہوئے تھے۔
گزشتہ دنوں بی جے پی کے رکن پارلیمان ٹونک میں ہلا بول پروگرام میں شرکت کی تھی۔ ریاستی حکومت کے خلاف ضلع کلکٹر کو میمورنڈم بھی دیا تھا۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کورونا سے بچنے کا نادر نسخہ، خود کی رپورٹ پازیٹیو سکھبیر سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، ان میں کسی بھی طرح کے سمٹمس نہیں تھے، لیکن پارلیمنٹ کے سیشن سے قبل اراکین پارلیمان کے کورونا ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ مثبت آگئی۔
سکھبیر سنگھ کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد کورونا سے متعلق ان کے بیان اور امیونیٹی بڑھاؤ، کورونا بھگاؤ کے نعرے والی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔ لوگ ان کی پرانی ویڈیو کو لے کر خوب مزاق بنا رہے ہیں۔