اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن اسمبلی مدن دلاور کا دھرنا ختم - راجستھان کی خبریں

راجستھان میں بی ایس پی کے ارکان اسمبلی کی کانگریس میں شمولیت معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی نے اسپیکر کو درخواست دی تھی۔

رکن اسمبلی مدن دلاور کا دھرنا ختم
رکن اسمبلی مدن دلاور کا دھرنا ختم

By

Published : Jul 27, 2020, 5:12 PM IST

راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی مدن دلاور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے چھ ارکان اسمبلی کے کانگریس میں جانے کے سلسلے میں ان کی درخواست اسپیکر کےذریعہ تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کی کاپی مل جانے کے بعد آج اپنا دھرنا ختم کردیا۔

دلاور کے مطابق اسمبلی سکریٹری سے کاپی ملنے کے بعد انہوں نے اپنا دھرنا ختم کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دلاور نے اپنی عرضی پر اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کی طرف سے دیئے گئے فیصلے کی کاپی لینے کے لئے آج وہ اسمبلی سکریٹریٹ کے پاس گئے اور اس سلسلے میں فیصلے کی کاپی طلب کی، لیکن انہیں فوراکاپی نہ ملنے پر وہ دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ کاپی دینے سے انکار نہیں کیا گیا ہے ، لیکن اس کی نقل انہیں دینے میں تاخیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے جلد ہی کاپی دینے کی درخواست کی لیکن وہ نہ ملنے کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ میں دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک کاپی نہیں مل جاتی وہ دھرنے پر بیٹھیں رہیں گے۔کچھ دیر بعد ہی انہیں کاپی مل گئی اور انہوں نے اپنا دھرنا ختم کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ 16 مارچ کو دلاور نے بی ایس پی کے چھ ارکان اسمبلی کے خلاف کانگریس میں جانے کے خلاف قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سے درخواست کی تھی ، جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ دلاور نے اسے چیلنج کرنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گہلوت کی گورنر سے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی درخواست

ABOUT THE AUTHOR

...view details