اقلیتی مورچہ کے اعلیٰ عہدیداران اور کارکنان بی جے پی دفتر سے روانہ ہوکر سیول لائنس پھاٹک پر پہنچے اور یہاں پر کانگریس حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس احتجاجی مظاہرے میں کورونا وبا کو لے کر جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر ایم صادق خان نے بتایا کہ آج ہر ضلع ہیڈکوارٹر اور ہر تحصیلی سطح پر کانگریس حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے راجستھان کی کانگریس حکومت اقلیتوں کو نظرانداز کر رہی ہے اور وزیراعلی اشوک گہلوت کے اقلیتوں سے کے گئے وعدوں کو مکمل نہیں کر پا رہی ہیں اس وجہ سے ہم لوگوں کو سڑکوں پر اترنا پڑ رہا ہے۔ صادق خان نے بتایا کی ہر جگہ مسلمانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔