اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر کے باہر کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ بی جے پی کے حامیوں نے ضلع کلکٹر کو ایک عرضداشت بھی پیش کی ۔BJP Minority Morcha Protest Against Rajasthan Government In Ajmer
اجمیر میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کا راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سٹی ڈسٹرکٹ صدر شفیق خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گہلوت حکومت میں مدرسوں کے پیرا ٹیکچر کو مستقل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی جدید وجوہات کی بنا پر مدارس کو آن لائن لنک کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کے لئے رعایتی شرح پر اراضی کی الاٹمنٹ کی جائے اور پیرا ٹیچرز کو کم از کم 32300 روپے تنخواہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Anna Sagar Lake انّا شاگر جھیل کو بچانے کے لئے بجرنگ دل کی مہم
مورچہ نے الزام لگایا کہ آنے والے عالمی مشہور عرس و میلے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے۔ اس موقع پر اقلیتی مورچہ کے عہدیداروں نے کہا کہ راجستھان حکومت نے اقلیتوں کے لئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے ۔انہوں نے اقلیتی طبقے کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔BJP Minority Morcha Protest Against Rajasthan Government In Ajmer