راجستھان کے الور میں نابالغ بچی کے ساتھ ہوئی درندگی Minor Rape Case کے معاملے کو آج پیر کے روز بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر بی جے پی اقلیتی مورچہ BJP Minority Morcha کے ریاستی صدر ایم صادق خان کی قیادت میں کیا گیا۔ یہاں پر راجستھان کی کانگریس حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور بچی کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
بی جے پی اقلیتی مورچے کا جنسی زیادتی واقعے کے خلاف مظاہرہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے بی جے پی اقلیتی مورچے کے کارکنان اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامےہوئے تھے۔
وہی اس دوران کسی طرح سے ماحول خراب نہ ہو اس کے لئے کثیر تعداد میں پولیس ٹیم بھی شہید اسمارک پر تعینات کی گئی تھی۔
بی جے پی اقلیتی مورچے کے عہدیدران نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جس طرح سے راجستھان میں کانگریس حکومت میں خواتین پر جرم میں میں اضافہ ہوا ہے اس کے مدنظر یہی کہا جاسکتا ہے کہ راجستھان پولیس کا وقار ختم ہو چکا ہے۔
بی جے پی اقلیتی مورچے کا جنسی زیادتی واقعے کے خلاف مظاہرہ انھوں نے مزید کہا کہ ایک نابالغ بچی کے ساتھ درندگی کا جومعاملہ سامنے آیا اس سے پورے بھارت کا دل دہل گیا اور ابھی تک ایک بھی مجرم کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے یہی کہا جاسکتا ہے کہ اب مجرموں کے حوصلے راجستھان میں کافی بلند ہوگئے ہیں۔