اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں سیاسی بحران کے دوران بی جے پی رہنما کا رد عمل - بی جے پی رہنما کا رد عمل

بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے ریاست میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران ایک بار پھر گہلوت حکومت پرنکتہ چینی کی۔ بیان جاری کرتے ہوئے پونیا نے کہا کہ اگر گہلوت حکومت کے پاس اکثریت ہے تو کیوں نہیں وہ اراکین اسمبلی کا پریڈ کروا دیتے؟

راجستھان میں سیاسی رسہ کشی کے دوران بی جے پی رہنما کا رد عمل
راجستھان میں سیاسی رسہ کشی کے دوران بی جے پی رہنما کا رد عمل

By

Published : Jul 17, 2020, 2:18 PM IST

راجستھان میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ بی جے پی نے ایک پھر موجودہ صورتحال پر ایک بار پھر ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔

تو وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا ہے کہ اگر ریاستی حکومت کی اکثریت ہے تو پھر یہ تکڑم کیوں کروائی جارہی ہے۔ اس سے اچھا تو اراکین اسمبلی کی وہ پریڈ ہی کروا دیں۔

راجستھان میں سیاسی رسہ کشی کے دوران بی جے پی رہنما کا رد عمل

پونیا نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نہ صرف ایس او جی اور اے سی بی جیسی ایجنسیوں کا ناجائز استعمال کررہی ہے بلکہ قائدین کی کردار کشی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کانگریس کے اندر بی جے پی کو باہمی لڑائی میں موہرا بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعلی کو پہلے اپنے گھر کی فکر کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان: بھنورلال شرما اور وشویندر سنگھ کانگریس سے برخاست

انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام عالمی وبائی مرض سے دوچار ہیں، لیکن حکومت عالیشان ہوٹل میں قید ہو کر فٹ بال سمیت کئی کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرسی بچانے کی فکر کیسی ہوتی ہے یہ کوئی وزیر اعلیٰ سے سیکھیں۔ موجودہ حالات کو دیکھ کر ریاست کے لوگ بھی اپنے آپ کو دھوکہ میں مبتلا محسوس کر رہے ہیں کیونکہ جب اس وبا کے دوران حکومت کو عوام کی خدمت میں مصروف ہونا چاہئے تو وزیر اعلی اپنے کابینہ اور ایم ایل اے کے ساتھ ایک عالیشان ہوٹل میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details