اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنماؤں کا گہلوت کے نام میمورنڈم - راجستھان کی خبریں۔

ریاست راجستھان میں جاری سیاسی گھماسان کے درمیان جمعہ کے روز بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت کے نام کلیکٹرکوایک میمورنڈم سونپا گیا۔

image
image

By

Published : Aug 7, 2020, 2:18 PM IST

بی جے پی کے سینئر رہنما کالی چرن سراف کی قیادت میں جئے پور کے ضلع کلکٹر کو یہ میمورینڈم دیا گیا۔

میمورنڈم کے ساتھ ساتھ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے مالوی نگر اسمبلی حلقہ میں چلائی دستخط مہم کے بینرز بھی کلیکٹر کو دیے گئے۔

بی جے پی رہنما کالی چرن شراف نے میمورنڈم میں کیے گئے مطالبات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہعالمی وبأ کورونا وائرس کے درمیان تین ماہ تک جو دکانیں پوری طرح سے بند رہیں نوکریاں پوری طرح سے بند رہیں اور بعد میں جس طرح سے بجلی کے بل میں 12 فیصد اضافہ کر کے بجلی بل لوگوں کو تھمایا گیا اس سے عام عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

بی جے پی رہنماؤں نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے نام میمورنڈم دیا

انھوں نے مزید کہا کہ جے پور کلیکٹر کو اسی وجہ سے یہ میمورنڈم دیا گیا ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ تک جو کورونا کا دورہ رہا ہے ان مہینوں کے بجلی بلوں کو معاف کیا جائے، اسی طرح سے جو بجلی کے چار ماہ کے بعد ایک ساتھ آئے ہیں ان کو بھی الگ الگ قسطوں میں لوگوں کے گھروں پر بھیجا جائے۔

کالی چرن سراف نے یہ بھی کہا کہ پہلے تو حکومت نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بجلی بل معاف کریں گے لیکن بعد میں چار ماہ کا بل ایک ساتھ دے دیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے۔

کالی چرن سراف نے کہا کہ ہمارا تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ اسکول کی فیس پوری طرح سے معاف نہیں کی جاسکتی لیکن جو بھی مناسب ہو اس میں کمی کی جائے کیوںکہ تین ماہ تک کسی طرح سے کوئی بھی تعلیم اسکولوں میں نہیں دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details