پولیس اہل کار کے مطابق جنسی زیادتی کرنے کے بعد متاثرہ کی زبان ملزمین نے کاٹ دی۔ فی الحال اس بچی کا ابھی جئے پورکے ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق کسی نے یہ افواہ پھیلا دی کہ متاثرہ کا ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ اس وجہ سےمشتعل عوام ہجوم توڑ پھوڑ کرنے لگے۔
انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے شہر کا ماحول اب قابو میں ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کے رہنما گلاب چند کٹاریہ نے برسراقتدار جماعت کانگریس پارٹی کی سخت نقطہ چینی کی ہے۔
انہوں نے کہا وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی جانب سے کوئی قدم نہیں اُٹھایا جا رہا ہے جب کہ ریاست میں جنسی زیادتی کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔