اشوک گہلوت نے کہا کہ جس طریقے سے ای ڈی اور سی بی آئی کارروائی کررہی ہے، اس سے ہم گھبرانے والے نہیں، اور نا ہی ہمارا مشن رکنے والا ہے، بی جے پی کی پالیسی اور اس کے پروگرام ملک کو برباد کرنے والے ہیں۔یہ لوگ جمہوریت کا قتل کررہے ہیں۔
'بی جے پی جمہوریت کا قتل کررہی ہے' - حکومت گرانے کی کوشش
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے چھاپے پڑ رہے ہیں ان چھاپوں سے ہم گھبرانے والے نہیں اور نا ہی ہمارا مشن رکنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے مرکزی و ریاستی حکومت کو مل کر لڑنا تھا۔ اس سے ہٹ کر بی جے پی نے حکومت گرانے کی کوشش کی، پہلے مدھیہ پردیش ، پھر کرناٹک میں بی جے پی نے یہ کام کیا، کورونا سے لڑنے کے لیے ہم نے پوری طاقت لگادی، پوری ریاست کی عوام کے ساتھ تھے، لیکن ان سب کے درمیان بی جے پی ہمارے ساتھیوں کو گمراہ کررہی ہےاور حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے۔
ریاست میں چل رہے آڈیو تنازع پر وزیر اعلی نے کہا کہ آڈیو سامنے آئے تھے، وہ اوریجنل ہے، اس میں جو آواز سنائی دے رہی ہے وہ انہی لوگوں کی ہے، جن کے نام سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کو ان پر بھروسہ نہیں ہے تو وہ ان آڈیو کی جانچ چاہے تو امریکہ کی ایف ایس ایل ایجنسی سے کرواسکتی ہے۔