اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی جملے باز: یوگیندر یادو

سوراج انڈیا کے ذریعے پورے ملک میں 'جے کسان' تحریک چلانے والے یوگیندر یادو نے بی جے پی اور کانگریس کو جملےباز پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'عوام کو جھانسہ دینا اور گمراہ کرنا ان پارٹیوں کا بنیادی کام ہے۔'

yogendra yadav

By

Published : May 1, 2019, 12:04 AM IST

یوگیندر یادو نے آج راجستھان کے شری گنگا نگر میں آزاد امیدوار ڈاکٹر بال کشن پوار کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکز میں بی جے پی اور راجستھان میں کانگریس کی حکومت کم از کم امدادی قیمت پر زرعی پیدوار کی خریداری نہیں کر رہی ہے۔ کم از کم امدادی قیمت پر فصلیں خریدنے کا ان حکومتوں کی طرف سے صرف ڈھونگ کیا جا رہا ہے۔ زراعتی پیداوار کی واقعی جو امدادی قیمت ہونا چاہیے، اس کا اعلان حکومتیں نہیں کرتیں۔ اسی لیے کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری نہیں ہو ر ہی ہے۔ اگر کسان کو امدادی قیمت ملنے لگ جائے تو ان کی اقتصادی حالت سدھر سکتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب حقیقی امدادی قیمت پر زرعی اجناس کی خریداری کرنا ہی نہیں ہے تو حکومتوں کی طرف سے امدادی قیمت کا اعلان کرنا فضول کی بات ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک طرح کی جملےبازی ہی ہے جس سے کسانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ مزدوروں کو بھی یہ سیاسی پارٹیاں ہمیشہ گمراہ کرتی آئی ہیں۔'

یوگیندر یادو نے کہا کہ 'سیاسی جماعتوں کی پالیسیوں پر نظر رکھنے اور ان کا مطالعہ کرتے ہوئے یہ خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ ان کے علاقے میں کھڑے ہونے والے امیدواروں میں سے ایسا کون ہے جو الیکشن جیتنے کے بعد ان کے درمیان رہے گا، اور کون دہلی جاکر بیٹھ جائے گا۔ اس لیے ایسا امیدوار منتخب کریں، جو آپ لوگوں کے درمیان رہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details