اردو

urdu

ETV Bharat / state

سانپ کےکاٹنے سے تین افراد کی موت - راجستھان کی خبر

ریاست راجستھان کے سری گنگا نگر میں رامدیورا میں پیدل جارہے ایک ہی کنبہ کے 3 لوگوں کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہوگئی، ہلاک شدگان کی لاشوں کو بیکانیر کے اسپتال کی مورچری میں رکھا گیا ہے۔

سانپ کےکاٹنے سے تین افراد کی موت

By

Published : Aug 28, 2019, 1:08 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:22 PM IST

چھتیس گڑھ تھانہ علاقہ کے موتی گڑھ میں رات میں آرام کرنے کے لیے کنبہ کے لوگ ایک ساتھ ہی گروپ کی شکل میں ٹھہرے ہوئے تھے، اسی دوران سانپ کے کاٹنے سے 3 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔
حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں ہلاک شدگان کی لاشوں کو بیکانیر کے اسپتال کی مورچری میں رکھاگیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرادیا، جہاں اہل خانہ کے آنے کے بعد ہلاک شدگان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان مںی میاں بیوی شامل ہیں۔

فی الحال پولیس ہلاک شدگان کے کنبوں کا انتظار کررہی ہے تاکہ ان کے آنے کےبعد پوسٹ مارٹم کی کارروائی کو پورا کیا جاسکے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details