اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید کا بازار کورونا وائرس کے باعث ختم - عید کا بازار

لاک ڈاون 3 کے نفاذ سے عید کی مارکیٹ پرگہرا اثر پڑاہے ، کپڑے کے تاجروں کو زبردست نقصان کااندیشہ ہے.تاہم لوگوں کی جان کی حفاظت کی غرض سے ذاتی نقصانات بھی تاجروں کو قابل برداشت ہے

عید کا بازار کورونا وائرس کے باعث ختم
عید کا بازار کورونا وائرس کے باعث ختم

By

Published : May 5, 2020, 8:20 PM IST

ماہ رمضان المبارک کے قریب گیارہ دن گزر چکے ہیں۔ پانچ چھ رمضان کے بعد سے ہی عید کی شاپنگ شروع ہوجاتی تھی ۔ خاص کر کپڑوں کی خریداری دس بارہ رمضان کے بعد بڑھ جاتی تھی اور یہ سلسلہ پچیس رمضان تک تیزی سے چلتا تاہم لاک ڈاؤن 3 نے عید کی منڈی کو بند کردیا گیا ہے

عید کا بازار کورونا وائرس کے باعث ختم

بہار کاضلع گیا ریڈ زون میں ہے اور اسی وجہ سے یہاں سختی اور بندشیں زیادہ ہیں ،یہاں کورونا متاثرین کی تعداد چھ تھی تاہم اس میں پانچ متاثرین صحت یاب ہوکر گھرواپس ہوچکے ہیں ۔

گیا شہر کے تاجر جو ایک سال سے عیدکے موقع پر سامانوں کی فروخت کے منتظرہوتے ہیں ، وہ شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون نے ایک سال کی کمائی کو ختم کردیا ہے ۔

عید کا بازار کورونا وائرس کے باعث ختم

کچھ تاجروں نے عید کی بازار کے لئے کپڑوں کی خریداری کرکے دوکانوں میں اسٹاک بھرچکے تھے تاہم لاک ڈاون کی وجہ سے انکے اسٹاک پھنس گئے ہیں ۔

کپڑے کے تاجروں کاکہناہے کہ اگر سترہ مئی کو لاک ڈاؤن ختم بھی ہوجاتاہے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، کیونکہ کپڑے کی مارکیٹ کا وقت اسوقت تک گزرجائیگا جسکی وجہ سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا دیکھ رہا ہے۔ حالانکہ تاجروں کا یہ بھی مانناہے کہ کم سے کم خوشی اس بات کی ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کی زندگی کو محفوظ رکھا جارہاہے ،

کیونکہ اگر ایک بھی متاثرہ شخص بھیڑ والے علاقے میں آتاجاتاہے تو ایک بڑے چین کاذریعہ ہوتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجاسکتا ہے کشورجین نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی مارکیٹ گلزار نہیں ہو گی۔نقصان تو ہے تاہم یہ لوگوں کی بھلائی کے لئے اٹھایاگیا قدم ہے اسلئے ذاتی نقصانات قابل برداشت ہوسکتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ عید کے پہلے بلکہ یوں کہاجائے کہ اس سال ہولی کے بعد تیاری شروع ہونے والی تھی کہ کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادیا ، جس سے اسٹاک کچھ آئے ، کچھ راستے میں پھنسے رہے ،محمد جاوید نے کہاکہ عید کی بازار نہیں ہونے کی وجہ سے اس کا اثر سارا سال بھر جاری رہے گا۔ عید کے لئے کپڑوں کااسٹاک جمع کرلیا تھا لیکن وہ پھنس گیا ہے۔ کم ازکم چھ ماہ تک صورتحال بہت خراب رہے گی۔ کورونا نے مارکیٹ کو ختم کردیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details