راجستھان کی جیسلمیر ریاست کے سابق مہاراول برج راج سنگھ کا پیر کے روز دہلی سے متصل گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ منگل کے روز جیسلمیر کے خاندانی شمشان گھاٹ میں شاہی رویات کے مطابق ان کی آخری رسوم ادا کی گئیں تھیں۔
مہاراول کے آخری دیدار کے لیے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سابق مہاراول کے انتقال پر ملک اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا۔
اسی کڑی میں پاکستان کے بھٹو خاندان نے بھی جیسلمیر ریاست کے سابق مہاراول برج راج سنگھ کے انتقال پر ٹویٹ کرکے افسوس کا اظہار کیا۔
مجیب بھٹو نے بدھ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ سابق مہاراول برج راج سنگھ بھاٹی کرشن کی نسل سے تھے اور وہ بھاٹی اور بھٹو خاندان کے سربراہ تھے۔
وہیں، جیسلمیر کے سابق مہاراول کے انتقال پر پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:
غور طلب ہے کہ برج راج سنگھ جیسلمیر ریاست کے 42 ویں مہاراول تھے۔ ان کے انتقال پر ریاست کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے، مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری، رکن پارلیمنٹ دیا کماری، راجستھان کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجیندر سنگھ راٹھور، ریاستی کابینی وزیر صالح محمد سمیت متعدد لوگوں نے اظہار تعزیت کیا۔