اجمیر: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی پارٹی بی آر ایس کا نام بدلنے کے بعد (سابقہ نام تلنگانہ راشٹریہ سمیتی) ذمہ داران و کارکنان نے اجمیر میں صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر چادر پوشی کی اور ان کے وزیر اعلیٰ اور بی آر ایس پارٹی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ BRS Members Offer Chadar on Ajmer Dargah
اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے دفتر سے مخملی چادر تلنگانہ اسٹیٹ اپل انچارج محمد بدرالدین، عادل آباد کے سینئر لیڈر بی آر ایس محمد اطہر اللہ، کے سی آر سیوا دلم سوشل میڈیا کنوینر جاوید پٹیل، بابا جے پی درگاہ، یوتھ لیڈر مجیب احمد اور خواجہ الطاف رضا قادری نے پیش کی۔ درگاہ کے خادم سید سلطان حسن مصباحی نے سب کو حاضری کروائیں اور دستار بندی کی۔ بی آر ایس کی یہ چادر خواجہ صاحب کے روضہ مبارک پر صوفیانہ قوالی کے ساتھ پیش کی گئی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کی صحت، درازی عمر اور بی آر ایس کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔