الور:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جانے والی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 19 دسمبر کو دوپہر میں الور ضلع میں داخل ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یاترا کے الور پہنچنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور بھارت جوڑو یاترا کے ضلع میں داخل ہونے کے بعد مالاکھیڑا میں جلسہ ہوگا۔ اسی دن رات کا قیام الور کے قریب مہوا خورد میں ہوگا۔ یہ یاترا 20 دسمبر کو الور شہر کی کٹی گھاٹی سے صبح چھ بجے شروع ہوگی جو شہر کی اہم سڑکوں سے ہوتی ہوئی لوہیا کا تبارا پہنچے گی۔ یہاں دوپہر کے آرام کے بعد یاترا دوبارہ شروع ہوگی اور شام 6.30 بجے رام گڑھ پہنچے گی جہاں نکڑ سبھا منعقد ہوگی۔ Congress Bharat Jodo Yatra in Rajasthan
اس کے بعد گاڑیوں سے دس کلومیٹر دور گورنمنٹ ایگریکلچر کالج نوگاواں پہنچ کر رات کا آرام ہوگا۔ اگلے دن، 21 دسمبر کو، یاترا تقریباً چار کلومیٹر دور نوگاواں سرحد سے ہریانہ میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی کی یاترا کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح سے چوکس ہے۔ یاترا کے دوران الور میں تقریباً ڈھائی ہزار پولیس اہلکار اور افسران تعینات ہوں گے۔ یاترا میں آئی پی ایس، آر پی ایس، آر اے ایس، ایس ایچ او سیکورٹی میں شامل ہیں۔ رات کے قیام کے لئے واٹر پروف ڈوم بنائے جا رہے ہیں اور کارکنوں کے قیام و طعام کا تین کیٹیگریز میں انتظام کیا گیا ہے۔