جے پور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جا رہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج آرام کا دن ہے اور اتوار کو راجستھان میں دوسہ ضلع سے صبح دوبارہ شروع ہو گی۔ جو آئندہ 30 جنوری کو کشمیر میں ختم ہو گی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش کے مطابق، 18 دسمبر کی صبح جب یاترا دوبارہ شروع ہوگی، راہل گاندھی دوپہر میں 45 شہری تنظیموں کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ یاترا 19 دسمبر کو الور میں ختم ہوگی اور وہاں ایک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔ Bharat Jodo Yatra To Reach JK By January End
بھارت جوڑو یاترا گزشتہ 4 دسمبر کو راجستھان میں داخل ہوئی اور اس دوران آرام کا یہ دوسرا دن ہے جبکہ گزشتہ 9 دسمبر کو بھی آرام کا دن تھا۔ رمیش نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا 20 دسمبر کی شام ہریانہ میں داخل ہوجائے گی جو 21 سے 24 فروری تک چار دن ہریانہ میں رہے گی۔ اس کے بعد دہلی میں داخل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا 2 یا 3 جنوری کو اتر پردیش جائے گی اور پھر دوسرے مرحلے میں ہریانہ میں داخل ہوگی اور پھر پنجاب، جموں اور آخر میں کشمیر پہنچے گی جہاں راہل گاندھی ترنگا لہرائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا 30 جنوری کو ختم ہوگی۔