ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سیاسی رسہ کشی کے دوران کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ خیمہ کے رکن اسمبلی بھنور لال شرما اور رویندر سنگھ کی کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
راجستھان میں گزشتہ روز ایک آڈیو سامنے آنے کے بعد اب کانگریس پارٹی بڑا ایکشن لیتے ہوئے رکن اسمبلی بھنور لال شرما اور سابق وزیر وشویندر سنگھ کی کانگریس پارٹی سے رکنیت منسوخ کر دی ہے۔
اس پورے معاملے میں معلومات باقاعدہ راجستان کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس کے درمیان دی ہے۔
رندیپ سرجےوالا نے کہا کہ راجستان پولیس کی اسپیشل ٹیم (ایس او جی ) کے پاس ان تمام اراکین اسمبلی کے ثبوت پہنچے تھے اس کے بعد ہی یہ ویڈیو وائرل کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں صاف طور پر خرید و فروخت کے بات ہو رہی ہے۔