جےپور: سال 2020 ہم سے رخصت ہو رہا ہے اور ایک روز بعد سال 2021 آنے والا ہے۔ اس سال کورونا وائرس کے سبب ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر انسان پریشان حال رہا، تو کورونا کے دور میں عوام کی تحفظ کے لئے پولیس محکمہ کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے۔
اس تعلق سے ایڈیشنل پولیس کمشنر راہل پرکاش نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2020 میں عالمی وبا کورونا بھارت میں دستک دی اس کا کوئی علاج نہیں تھا ایسے میں راجستھان پولیس، محکمہ صحت اور نگر نگم کے لئے عوام کا تحفظ ایک بڑا چیلنج تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وباء کے درمیان دیکھا کہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے تھے تو وہیں دیگر تنظیم عوامی خدمت کے لئے سامنے آئے اور اشیائے ضروریہ لوگوں میں تقسیم کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وباء کے درمیان جو سب سے بڑی بات نظر آئی وہ یہ تھی کہ عوام نے پولیس کو جس طرح سے عزت بخشی وہ قابل تعریف ہے اسے زندگی میں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔
مزید پڑھیں:
کمشنر راہل پرکاش نے کہا کہ 31 دسمبر کے پیش انتظامیہ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر کی رات عوام اپنے گھرو میں رہیں بلاوجہ باہر نہیں نکلے، آتش بازی سے پرہیز کریں اور کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کریں ورنہ انتظامیہ کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام کی تحفظ ہی راجستھان پولیس کا پہلا کام ہے ۔