اردو

urdu

ETV Bharat / state

Debjit Goswami بنگلہ فلموں کے ڈائریکٹر دیبجیت گوسوامی کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری - دیبجیت گوسوامی کی اجمیر شریف کی درگاہ پرحاضری

بنگلہ فلموں کے ڈائریکٹر دیبجیت گوسوامی عرف دیبو دا نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ دیبو دا اپنی آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرنے کے ارادے سے اجمیر درگاہ پر حاضری دی۔

بنگلہ فلموں کے ڈائریکٹر دیبجیت گوسوامی عرف دیبو دا
بنگلہ فلموں کے ڈائریکٹر دیبجیت گوسوامی عرف دیبو دا

By

Published : Apr 24, 2023, 1:20 PM IST

بنگلہ فلموں کے ڈائریکٹر دیبجیت گوسوامی کی اجمیر شریف کی درگاہ پرحاضری

اجمیر: بنگلہ فلموں کے مشہور فلم ڈائریکٹر دیبجیت گوسوامی عرف دیبو دا نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ بنگلہ فلموں کے ڈائریکٹر دیبجیت گوسوامی آنے والے دنوں میں ایک ہندی فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اب تک وہ 9 فلمیں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ اجمیر میں کی تھی جو سپر ہٹ ہوئی تھی۔

بنگلہ فلموں میں کامیابی کے بعد دیبو دا بھوجپوری اور ہندی فلموں میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بار پھر اجمیر درگاہ پر حاضری دینے آئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر دیبو دا نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک بھوجپوری اور ہندی فلم بنائیں گے۔ اس کی کامیابی کے لیے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں پہنچے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ جب بھی کوئی نیا کام شروع کرتے ہیں تو خواجہ صاحب کی دربار میں ضرور حاضری دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواجہ صاحب کے کرم سے اب تک بے پناہ کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Ajmer Dargha اجمیر درگاہ میں کرناٹک کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان کے لیے خصوصی دعا

اجمیر شریف کی درگاہ پہنچنے والے بنگلہ فلموں کے مشہور ڈائریکٹر دیبجیت گوسوامی (دیبو دا) نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول چڑھائے اور زندگی میں کامیابی کی دعا کی۔ دیبو دا اور ان کی بیوی کو سید شجاع الدین عرف شجو میا نے درگاہ زیارت کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details