راجستھان میں سروہی ضلع کے بلوٹ تھانے میں واقع ایک سرکاری اسکول میں زیرتعلیم دلت طلبا کے ساتھ دیگر طلبا نے مار پیٹ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
دلت طلبہ کے ساتھ مار پیٹ۔ویڈیو وائرل ویڈیو میں، دو طلباء کے ہاتھوں میں لکڑی کی چھڑی ہے ، جس سے ایک طالب علم کو پیٹ رہے ہیں ۔
اسی دوران ، اس ویڈیو میں ، ایک طالب علم دیگر طلبا کو مارنے سے روکتا ہوا نظر آرہا ہے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسکول کے ہی ایک طالب علم نے بنائی ہے اور اسے سوشل سائٹ پر اپلوڈ کیا ہے۔ جس کے بعد پولیس انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ، بارلوٹ پولیس آفیسر منیش سونی نے ویڈیو کے نشاندہی پر مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں نمودار سبھی ملزم نابالغ بتائے جا رہیں ۔
واضح رہے کہ ریاست میں دلتوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا گراف مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ ناگور ، باڑمیر جیسلمیر کے بعد یہ چوتھا معاملہ ہے جہاں دلت طالب علم کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔