ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر میں جودھ پور قومی شاہراہ پر واقع بھنڈیا واس گاؤں کے قریب بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم ہو گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے زد میں بس سوار بھی آگئے۔
انتظامیہ نے اس حادثے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وہیں وزیراعلی اشوک گہلوت نے اس حادثے پر متاثرین کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
Barmer Accident: بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم، 11 افراد ہلاک جانکاری کے مطابق بھنڈیا واس کے قریب بس اور ٹینکر میں زبردست ٹکر ہوئی۔ جس کے بعد بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی خطرناک تھی کہ چند ہی منٹوں میں پوری بس جل کر راکھ ہو گئی۔
آس پاس کے لوگوں نے سواریوں کو بس سے نیچے اتارا۔ زخمیوں کو پرائیویٹ ذرائع سے علاج کے لیے بالوترا اسپتال بھیجا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پچ پدرا بالوترا پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے، آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ لیکن انتظامیہ اب بس کے اندر موجود لوگوں کی شناخت کر رہی ہے۔