اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sheikh Hasina to Visit Ajmer Sharif بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ آٹھ ستمبر کو اجمیر درگاہ کی زیارت کریں گی - سیکیورٹی انتظامات سخت

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کل 8 ستمبر کو اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دیں گی۔ اس سلسلے میں ان کے دورے سے ایک دن قبل اجمیر ضلع پولیس نے مشق کی۔ Sheikh Hasina to Visit Ajmer Sharif

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا دورہ خواجہ معین الدین چشتی آٹھ ستمبر کو
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا دورہ خواجہ معین الدین چشتی آٹھ ستمبر کو

By

Published : Sep 7, 2022, 8:35 PM IST

اجمیر: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورے کے دوران 6 آئی پی ایس کی قیادت میں 1500 پولیس اہلکاروں کو خواجہ معین الدین چشتی درگاہ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Sheikh Hasina to Visit Ajmer Sharif

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا دورہ خواجہ معین الدین چشتی آٹھ ستمبر کو

اسی سلسلے میں آج ان کے لئے راستے کو عام لوگوں کے لئے بند کر دیا گیا۔ محکمہ انٹیلی جنس کے اہلکاروں سمیت مسلح گارڈز کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع کلکٹریٹ، دہلی گیٹ، درگاہ بازار سے اندر کوٹ تک دکانیں بھی بند کروا دی گئی۔ درگاہ کو خالی کرا لیا گیا اور زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یہ کارروائی دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Sheikh Haseena Ajmer Visit: شیخ حسینہ کی اجمیر آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات



اس دوران اسکولی طلباء اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے اجمیر آنے والے زائرین کو شدید گرمی اور چلچلاتی گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہیں سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔


شیخ حسینہ 8 ستمبر کو دوپہر ایک بجے درگاہ پہنچیں گی اور ایک گھنٹے تک درگاہ میں دعا کریں گی۔ درگاہ کمیٹی، خادموں کی تنظیم اور ان کے عہدیداران نے شیخ حسینہ کے استقبال کے لئے تمام تیاریاں کر لی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details