اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bangladesh PM sheikh Hasina شیخ حسینہ، اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دیں گی کریں گی - شیخ حسینہ کااجمیرشریف کادورہ

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نوازرحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف پہنچیں گی۔  اس سلسلے میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اور افسران نے خواجہ صاحب کے مزار کا جائزہ لیا۔

Bangladesh pm sheikh Hasina
Bangladesh pm sheikh Hasina

By

Published : Aug 27, 2022, 1:48 PM IST

بھارت کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی زیارت کریں گی۔ اس دورے کے اعلان کے بعد بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی ایک ٹیم نے اجمیر کا دورہ کیا۔

Bangladesh pm sheikh Hasina

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی زیارت کےلئے یہ دوسرا دورہ ہے ۔اس سے قبل وہ وزیراعظیم کی حیثیت سے اجمیر کا دورہ کرچکی ہیں۔اس کئ علاوہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم تین مرتبہ بطور بنگلہ دیش کی حبزب کی رہنما کے طور پر اجمیر درگاہ کا دورہ کرچکی ہیں۔



قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخ حسینہ اگلے ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہندوستان آئیں گی۔اس دورے کے پیش نظر بنگلہ دیش ہائی کمشنر کی ایک ٹیم اجمیرکادورہ کرکے سیکیورٹی انتظاماتکا جائزہ لیا۔بنگلہ دیشی ہائی کمیشن نے ضلع پولیس اور درگاہ کمیٹی سے بات چیت کی اور حالات کا جائزہ لیا،درگاہ کے خادمین اور ذمہ داران نے زیارت سے متعلق راستوں اور مقامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔


شیخ حسینہ کے درگاہ کے دورے کے دوران اجمیراور اس کے اطراف کی سڑکوں پر آمدرفت پر بندئش لگادی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے دورے سے چند گھنٹوں قبل اور اس کے بعد درگاہ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندہو گی۔ انٹیلی جنس اور پولیس اہلکار سفر کے روٹ پر تعینات ہوں گے اور سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت بنانے کےلئے درگاہ کے ارد گرد کے گھروں کے سامنے اور بازاروں میں مسلح اہلکار تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Ajmer Foy Sagar Lake اجمیر کی مشہور فوئساگر جھیل عدم توجہی کا شکار


شیخ حسینہ کی درگاہ کے دعاگو سید کلیم الدین کے مطابق حسینہ دو بار وزیر اعظم اور تین بار اپوزیشن لیڈر کے طور پر اجمیر آئی ہیں۔اس دورے کے خلاف وہ بھی پرجوش ہیں ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details