اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sheikh Hasina Reached Ajmer بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ اجمیر پہنچیں

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے وفد کے ساتھ اجمیر پہنچ گئی ہیں۔ انہیں سرکٹ ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اسی دوران پشکر کے مشہور نگاڑا کھلاڑی نتھو لال سولنکی نے نگاڑا بجاکر شیخ حسینہ کا استقبال کیا۔ Bangladesh PM Sheikh Hasina visit to ajmer

شیخ حسینہ اپنے وفد کے ساتھ اجمیر پہنچیں
شیخ حسینہ اپنے وفد کے ساتھ اجمیر پہنچیں

By

Published : Sep 8, 2022, 3:46 PM IST

اجمیر: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھارت دورے پر ہیں اور اس دوران آج وہ اپنے وفد کے ساتھ اجمیر پہنچی ہیں۔ انہیں سرکٹ ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس دوران پشکر کے مشہور نگاڑہ پلیئر(نگاڑا بجانے والا) نتھو لال سولنکی نے نگاڑہ بجاکر استقبال کیا۔ اس کے ساتھ ہی مقامی فنکاروں نے کچھی گھوڑی رقص پیش کیا۔

ویڈیو

شیخ حسینہ اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد کچھ دیر بعد عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ پر حاضری دیں گے اور مخملی چادر چڑھا کر دونوں ممالک کے درمیان باہمی محبت اور بھائی چارے کے لیے دعا کریں گے۔ Bangladesh PM Sheikh Hasina visit to ajmer

معلومات کے مطابق شیخ حسینہ کا قافلہ صبح 10 بجے جے پور ایئرپورٹ سے اجمیر کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جے پور سے اجمیر تک وی وی آئی پی سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ راستے میں آنے والے اسکول اور دیگر ادارے بھی بند کر دیے گئے تھے۔ مین روڈ پر کھلنے والی تمام گلیوں کے باہر پولیس اہلکار تعینات تھے اور لوگوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔

شیخ حسینہ کا قافلہ اجمیر کے امبیڈکر سرکل سے ہوتے ہوئے ساوتری چوراہا اور بجرنگڑھ سے ہوتے ہوئے سرکٹ ہاؤس پہنچا۔ دو بسوں میں ان کے ساتھ آئے وفد کے ارکان بھی تھے۔ ڈویژنل کمشنر، کلکٹر اور آئی جی نے سرکٹ ہاؤس میں ان کا استقبال کیا۔ گارڈ آف آنر کے بعد بنگلہ دیش کے وزیر اعظم اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان نے اناساگر کی خوبصورتی کو دیکھا۔ Sheikh Hasina welcomed in Ajmer

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details