اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bangladesh Delegates In Ajmer Sharif بنگلہ دیشی وفد کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری

بنگلہ دیشی میجرجنرل سمیت 17 پر مشتمل وفد نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی۔بنگلہ دیشی وفد کے دورہ اجمیر شریف کے مدنظر سیکیورٹی کے سخر انتظامات کئے گئے تھے ۔

بنگلہ دیشی وفد کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری
بنگلہ دیشی وفد کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری

By

Published : Jun 12, 2023, 6:55 PM IST

بنگلہ دیشی وفد کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری

اجمیر:بنگلہ دیشی فوج کے میجر کے ایم نظم الحسن اپنے 17 نمائندوں کے ساتھ راجستھان کے شہر اجمیر پہنچے جہاں انہوں نے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دی۔ بنگلہ دیشی فوج کے میجر کی آمد سے قبل بی ایس ایف کی ٹیم درگاہ پہنچ گئی تھی۔بنگلہ دیشی وفد کے دورہ اجمیر شریف کے مدنظر سیکیورٹی کے سخر انتظامات کئے گئے تھے ۔

بی ایس ایف کے ساتھ مقامی پولیس انتظامیہ اور محکمہ انٹیلی جنس کے افسران کو بھی سیکورٹی میں تعینات کیا گیا تھا۔ وفد کے درگاہ پہنچنے سے قبل علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور بی ایس ایف نے درگاہ کے احاطے اور اس کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی تھی۔

اسی طرح اجمیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چونارام جاٹ نے بھی درگاہ پہنچ کر سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ نظام گیٹ سے 17 اراکین کا ایک گروپ بڑی عقیدت کے ساتھ پھولوں کی چادریں اٹھائے خواجہ صاحب کے آستانہ شریف پر پہنچا۔ جہاں درگاہ کے خادمین نے ان سب کی زیارت کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Raza Academy on Ajmer 92 Film اجمیر 92 فلم کے ذریعے نفرت پھیلانے کی سازش: رضا اکیڈمی

دریں اثناء درگاہ کی جانب سے میجر کے ایم نجم الحسن اور ان کے ساتھیوں کی دستار بندی کی گئی اور بھارت -بنگلہ دیش تعلقات کے بہتر رشتوں کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔غور طلب ہے کہ بنگلہ دیشی میجرجنرل سمیت 17 پر مشتمل وفد نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی۔بنگلہ دیشی وفد کے دورہ اجمیر شریف کے مدنظر سیکیورٹی کے سخر انتظامات کئے گئے تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details