جے پور:پی ایف آئی پر پابندی کے بعد راجستھان کی مسلم تنظیموں کے عہدیداران نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان عہدیداران کا کہنا ہے کی جو لوگ ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں ان لوگوں پر کاروائی نہیں ہوتی، جو بازاروں میں جلوس کے نام پر تلوارے لہراتے ہیں ان لوگوں پر کاروائی نہیں کی جاتی بلکہ اقلیتوں کے خلاف ہی سارے اصول و ضوابط اور قوانین کو اپنایا جاتا ہے۔ Ban on PFI Should be Revoked
PFI Banned پی ایف آئی پر پابندی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے - پی ایف آئی پر پابندی غلط
پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر آج مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی لگا دی گئی ہے جس سے مختلف تنظیموں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Resentment of ban on PFI
پی ایف آئی پر پابندی
مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگانا پوری طرح سے غلط ہے، اس پابندی کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ای ڈی اور اس کے بعد این آئی اے کی کارروائی اور پھر تنظیم پر پابندی کا فیصلہ سراسر غلط ہے اس لیے اس پابندی کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کے علاوہ مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام اس معاملے میں کسی طرح کے احتجاج سے پرہیز کریں۔