ادئے پور: ریاست راجستھان کے ادئے پور میں اتوار کی رات بجرنگ دل کے کارکن کو سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم واقعے کے بعد پولیس ملزمین کی تلاش میں ہے۔ لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ جائے وقوعہ کے قریب واقع ایک دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں دو نوجوانوں کو تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے۔ دراصل یہ سنسنی خیز واقعہ شہر کے امباماتا تھانہ علاقہ کے رام پورہ چوراہے پر پیش آیا۔ واقعہ کے دوران بجرنگ دل کے ڈپارٹمنٹ کوآرڈینیٹر راجندر عرف راجو (42) فون پر بات کرتے ہوئے اپنی دکان سے باہر کار کی طرف جارہے تھے اسی دوران دو بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ واقعہ کے وقت وہاں سے ایک بارات جارہی تھی ایسے میں شور کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمین نے اس واردات کو انجام دیا اور پھر وہاں سے فرار ہو گئے۔ فی الحال قتل کی وجہ واضح نہیں ہے۔ ابتدائی معلومات میں معلوم ہوا ہے کہ قتل کا واقعہ جائیداد تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ راجندر پرمار کے خلاف پہلے ہی کئی مقدمات درج تھے۔
حملہ آوروں نے راجندر عرف راجو پر تین راؤنڈ فائرنگ کی۔ ان میں سے ایک گولی راجندر پرمار کے سر میں لگی۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راجندر کی دکان کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں دو نوجوانوں کو تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جنہیں پولیس نے مشکوک قرار دے کر ان کی تلاش شروع کردی ہے۔ لیکن ابھی تک بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ قتل کی اصل وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ لیکن بتایا جارہا ہے کہ راجندر عرف راجو کا جائیداد سے متعلق تنازع کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ راجندر کے خلاف کئی تھانوں میں مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ لیکن حملہ آوروں نے واردات کو اس وقت انجام دیا جب ایک بارات دکان کے قریب سے گزر رہی تھی۔ بینڈ کی تیز آواز کی وجہ سے دور کھڑے لوگوں کو بھی اس کا احساس نہیں ہوا۔ تاہم جیسے ہی لوگوں نے راجندر عرف راجو کو سڑک پر پڑا دیکھا۔ لوگوں نے اسے ادے پور کے ایم بی ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران اسے مردہ قرار دیا۔