اجمیر:بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز اویس خان راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دینے کے لیے اجمیر پہنچے، جہاں انہوں نے خواجہ غریب نوازؒ کے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے۔
اویس خان نے کچھ وقت درگاہ کے آستانہ میں بھی گزارا، جہاں درگاہ کے خادم نے انہیں زیارت کروائی اور درگاہ کا تبرک پیش کیا۔ اسی طرح خادم سید باقر ہاشمی نے اویس خان، ان کے اہلخانہ اور بھارتی ٹیم کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ Owais Khan Reached Ajmer Dargha