ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع حضرت خواجہ غریب نواز کے درگاہ میں بنگلور کے عقیدت مند حاضری دینے پہنچے، اس موقع پر عقیدت مندوں کے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر بھی تھا۔
بتا دیں کہ بنگلور کے عقیدت مند جو اپنے چہیتے سیاستدان اور کرناٹک کے رہنما و سابق وزیر ضمیر احمد کی زندگی کی سلامتی کے لیے حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں پہنچے ہیں۔
زندگی کی سلامتی کے لیے خواجہ کے دربار میں حاضری ضمیر احمد کی طبیعت ان دنوں ٹھیک نہیں چل رہی ہے، جس کے چلتے بنگلور کے مسلم رہنما ایوب خان کی صدارت میں عقیدت مند اجمیر شریف پہنچے، جہاں درگاہ بازار سے ایک چادر کا جلوس خواجہ صاحب کے آستانہ تک نکالا گیا اور صندلی مسجد میں آیت کریمہ کا ورد بھی کیا گیا۔
عصر کی نماز کے بعد احاطہ نور میں اجتماعی دعا کا انعقاد بھی کیا گیا اور ضرورت مندوں کی خدمت میں نئے لباس پیش کرتے ہوئے ضمیر احمد کے لیے خاص دعا کروائی گئی۔
زندگی کی سلامتی کے لیے خواجہ کے دربار میں حاضری اسی موقع پر خواجہ صاحب کے استانہ شریف کے سامنے تلاوت قرآن مجید اور سلام بھی پڑوائے گئے۔
ایوب خان کے مطابق ضمیر احمد خان کرناٹک میں غریبوں کے ہمدرد ہیں اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کی آج ان کی مصیبتوں میں کرناٹک کی عوام ان کے حق میں مراد لے کر آئی ہے۔
بنگلور کی کارپوریٹر ناظمہ خان سمیت ان کے کارکنوں نے اس دعا میں شرکت کی، بنگلور کے اس جتھے کو درگاہ زیارت سید سلیم چشتی نے کرائی اور دستار بندی کر تبرک پیش کیا گیا۔