اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواجہ اجمیریؒ کی درگاہ میں استاد سہیل خان کی حاضری - اجمیر کی خبریں

سلطان الہند خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں سہیل خان نے اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی اور اپنی خوبصورت آواز میں صوفیانہ کلام پڑھ کر عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔

خواجہ اجمیریؒ کی درگاہ میں استاد سہیل خان کی حاضری
خواجہ اجمیریؒ کی درگاہ میں استاد سہیل خان کی حاضری

By

Published : Oct 4, 2021, 4:21 PM IST

ستار بجانے والے مشہور گلوکار استاد سہیل خان بے حد عقیدت اور خلوص کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے، جہاں انہوں نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی بارگاہ میں عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ مذکورہ گلوکار نے اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔ اس موقع پر انہوں نے درگاہ میں منقبت کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

خواجہ اجمیریؒ کی درگاہ میں استاد سہیل خان کی حاضری

سہیل خان اپنے زمانے کے عالمی مشہور و معروف میوزک ڈائریکٹر غزل گلوکار رئیس خان کے صاحب زادے ہیں۔ سہیل خان اجمیر شریف درگاہ میں عقیدت کی حاضری پیش کرنے پہنچے تھے۔

سلطان الہند خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں سہیل خان نے اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی اور اپنی خوبصورت آواز میں صوفیانہ کلام پڑھ کر عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔

خواجہ اجمیریؒ کی درگاہ میں استاد سہیل خان کی حاضری

اندور میں ولادت پائے سہیل خان، استاد رئیس خان کے چوتھے بیٹے ہیں۔ سہیل خان نے بالی ووڈ کے مشہور ہستیوں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی سنگرز کو بھی تیار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details