انہوں نے اے سی بی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ کر الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی اور حکومت کی حمایت کرنے والے آزاد رکن اسمبلی کو لالچ دے کر ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مہیش جوشی اپنے خط میں لکھتے ہیں: ’’مجھے قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔"
خط میں مزید کہا گیا ، "یہ آئین ہند کی روح کے خلاف عمل ہے۔ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔"