اردو

urdu

By

Published : Nov 27, 2019, 7:32 PM IST

ETV Bharat / state

کوشامبی کے اے ٹی ایم لٹیرے راجستھان سے گرفتار

بدمعاشوں نے بینک آف بڑودہ کے اے ٹی ایم سے 12 لاکھ روپئے لوٹ لئے تھے۔ پولیس نے اس ڈکیتی میں شامل گروہ کے دس اراکین کو راجستھان کے الور سے گرفتار کرلیا ہے۔

اے ٹی ایم لوٹیرے راجستھان سے گرفتار
اے ٹی ایم لوٹیرے راجستھان سے گرفتار


اترپردیش کے ضلع کوشامبی کی پولیس نے سینی علاقے میں گذشتہ مہینے اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے والے گروہ کے دس اراکین کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ 28 اکتوبر کو بدمعاشوں نے اے ٹی ایم سے 12 لاکھ روپئے کی لوٹ کی تھی۔ لمبی تحقیقات کے بعد پولیس نے اس ڈکیتی میں شامل گروہ کے دس لوگوں کو راجستھان کے الور سے گرفتار کر لیا ہے۔

پوچھ گچھ میں گرفتار ملزموں نے بتایا کہ انہوں نے اترپردیش کے کوشامبی سمیت 18 مقامات سے اے ٹی ایم مشین کی چوری کی ہے۔

پولیس اس معاملہ کی تفتیش میں کئی روز سے لگی ہوئی تھی۔ اب آکر پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

سینی انسپکٹر وریشور ترپاٹھی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم کل 26 نومبر کو الور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details