پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ 'علم ایک روشنی ہے جس کو جتنا زیادہ بانٹا جائے گا، وہ اتنی زیادہ روشن ہوتی جائے گی۔ مہمانوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے۔
'موجودہ وقت میں تعلیم ضروری' - تیلی مسلم برادری انعامات تقسیم پروگرام
ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں تیلی مسلم برادری کی جانب سے تقسیم انعامات پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں دسویں اور بارہویں میں اچھے نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات تقسیم کیے گئے۔
ضلع سطح پر منعقد ہوا تیلی مسلم برادری پروگرام
پہلے ہی 'انعامات تقسیم پروگرام' میں ناگور ضلع کے پانچ سو سے زیادہ طلبا کو انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں تیلی برادری کے لوگ موجود رہے۔
ایڈوکیٹ ادریس کا کہنا ہے کہ 'اس پروگرام میں ہم نے سوچا تھا کہ 300 کے قریب بچوں کو انعامات سے نوازیں گے لیکن ہمیں خوشی ہے کہ 500 کے قریب بچوں کو ہم نے انعام تقسیم کیے۔'
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:21 PM IST