مہاراشٹر اور ہریانہ کے انتخابی نتائج آنے کے بعد راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ کانگریس نے بہتر کارکردگی پیش کی ہے۔
اشوک گہلوت کا انتخابی نتائج پر خوشی کا اظہار، دیکھیں ویڈیو انہوں نے ضمنی انتخاب کے نتائج پر کہا کہ کانگریس سے آزاد بھارت کی بات کرنے والوں کے لیے یہ نتائج ان کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔
ہریانہ کے انتخاب پر گہلوت نے کہا کہ ہریانہ میں عوام نے بر سر اقتدار بی جے پی کے خلاف مینڈیٹ دیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کے ' اب کی بار 75 پار' کے نعرے کو نکار دیا ہے۔
وہیں مہاراشٹر میں بی جے پی اور ان کے اتحادی پارٹیوں کی سیٹیں کم ہونا اور کانگریس کے تئیں یقین بڑھنا ہمارے لیے مثبت اشارہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مہاراشٹر اور ہریانہ کے انتخابی نتائج بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کو آئینہ دکھانے والا ہے۔
قوم پرستی، آرٹیکل 370 جیسے مدعوں پر سیاست کی جا رہی ہے۔ جس طرح سے خوف و تشدد کا ماحول ملک میں بنایا جا رہاہے، اسے عوام اب سمجھ رہی ہے۔ اب ان مدعوں سے سیاست کرنے والوں کو عوام نے اسے مسترد کرنا شروع کر دیاہے۔
گہلوت نے کہا کہ کانگریس سے آزاد بھارت کی بات کرنے والوں کو عوام کا یہ واضح پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں مسلسل کہتا ہوں ، کانگریس سے آزاد بھارت کی بات کرنے والےخود ختم ہو جائیں گے، لیکن کانگریس کبھی بھی بھارت سے ختم ہونے والی نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ گہلوت نے کہا کہ ہمارے رہنما راہل گاندھی لگاتار کہتے ہیں کہ وزیر اعظم لوگوں کا دھیان زمینی مسائل سے دور لے جا رہے ہیں۔ جو عوامی مدعے ہیں، ان کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولتے۔جی اسی ٹی اور نوٹ بندی نے چھوٹے کاروباریوں ، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کی کمر توڑ دی ہے۔ بے روزگاری کی پریشانی لگاتار بنی ہوئی ہے۔ لیکن حکومت ان مدعوں کو لیکر فکر مند نہیں ہے۔
کانگریس پارٹی زمینی سطح کی بات کرے گی، عوام کی بات کرے گی اور ترقی کی بات کرے گی اور ہمیں پورا یقین ہے کہ آنے والے وقت میں عوام اسے سمجھے گی۔