وزیر اعلی اشوک گہلوت نے Ashok Gehlot Press Conference راجستھان حکومت کے تین برس مکمل ہونے پر اپنے دور اقتدار کی حصول یابیاں گنوائیں۔
اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے چلائی گئی اسکیم پر بھی تفصیلی معلومات میڈیا کو فراہم کروائی۔'
انہوں نے کہاکہ' ہماری حکومت نے خواتین کے لیے اڈان اسکیم چلائی ہے جو خواتین کے لیے کافی مددگار اسکیم ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ راجستھان کی ہر خاتون کو میلے اس لیے میڈیا کی نمائندوں کی ہمیں ضرورت ہے'
انہوں نے کہاکہ' میں میڈیا کے تمام نمائندوں سے یہ اپیل کروں گا کہ ہماری حکومت کی جانب سے جو ایک بڑی اسکیم شروع کی گئی ہے اس اسکیم کو تمام عوام کے درمیان پہنچائیں۔'
وزیر اعلی نے مزید کہاکہ' میں آج راجستھان کی تمام عوام سے اپیل کروں گا کہ کورونا کو اگر شکست دینی ہے تو ہمیں ویکسین لگوانی ضروری ہے۔ اس لیے جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے وہ تمام لوگ ویکسین لگوائے، تاکہ جلد از جلد عالمی وبا کورونا کا راجستھان سے خاتمہ ہو سکے۔'
اس موقع پر وزیر اعلی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا Ashok Gehlot Slams Modi govt۔ انہوں نے کہاکہ آج مرکزی حکومت کے خلاف کوئی بھی کھل کر بولتا ہے تو اس کی آواز کو دبانے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہاکہ' آج بھارت کے کئی صحافیوں کو جیل میں بنا کسی وجہ کے بند کردیا گیا۔ جمہوریت خطرے میں ہے۔ دو ہی لوگ اس ملک کو چلاتے رہے ہیں۔ وہی ایک سوال پر انہوں نے اسدالدین اویسی کو بی جے پی کی بی ٹیم بھی بتایا۔'
مزید پڑھیں: