جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت اپنی تیسری میعاد کا آخری بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ اس دوران سی ایم گہلوت نے اسمبلی میں پرانا بجٹ پڑھنا شروع کردیا۔ تاہم وزیر مہیش جوشی نے انہیں درمیان میں ہی روک دیا۔ جس کی وجہ سے اپوزیشن نے اسمبلی میں بھاری ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
اسمبلی میں جب سی ایم گہلوت بجٹ پڑھ رہے تھے تو اپوزیشن لیڈروں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس دوران اشوک گہلوت نے کہا کہ تھوڑا صبر کرو۔ آپ سب کو اچھا لگے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب اشوک گہلوت بجٹ پڑھ رہے تھے، اس دوران انہوں نے پچھلی تین چار اسکیمز کو بھی اپنے بجٹ میں شامل کرلیا۔ یہی نہیں، اس میں شہری ترقیاتی منصوبہ جو کہ گزشتہ سال نافذ کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے اسے بھی گنا دیا۔ اس کے بعد وزیر مہیش جوشی نے سی ایم کے کان میں کچھ کہا۔ اس کے بعد گہلوت نے معافی مانگی۔ تاہم اس کے بعد بھی اپوزیشن کا ایوان میں ہنگامہ ہوتا رہا۔
اپوزیشن کے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا رہا تو وہ ایوان سے چلے جائیں گے۔ لیکن ہنگامہ ہوتی رہی جس کو دیکھتے ہوئے راجستھان قانون ساز اسمبلی کی کارروائی کو 30 منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ اس دوران سی ایم اشوک گہلوت نے کہا کہ اندرا گاندھی اربن ایمپلائمنٹ گارنٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے تحت شہر میں رہنے والے لوگوں کو 100 دن کا روزگار ملے گا۔ اس پر ہر سال 800 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ تبھی وزیر مہیش جوشی نے انہیں درمیان میں ہی روک دیا۔ کیونکہ بجٹ کے دوران وزیراعلیٰ جو پڑھ رہے تھے، ان پر عمل درآمد پچھلے سال ہی ہوگئی تھی۔