اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajiv Gandhi Rural Olympic Games گہلوت نے راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا افتتاح کیا

راجستھان میں راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیل 29 اگست سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ اس میں تقریباً 20 لاکھ مرد کھلاڑی اور 10 لاکھ خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ Rajiv Gandhi Rural Olympic Games in Rajasthan

گہلوت نے راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا افتتاح کیا
گہلوت نے راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا افتتاح کیا

By

Published : Aug 29, 2022, 1:26 PM IST

جودھ پور: ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست میں پہلی بار راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا آغاز کیا۔ گہلوت نے جودھ پور ضلع کے لونی علاقے کے پال گاؤں میں منعقد ریاستی سطح کی تقریب میں ان کھیلوں کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان کھیلوں سے تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں اور ان کھیلوں نے پورے ملک میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ Gehlot inaugurated Rajiv Gandhi Rural Olympic Games

انہوں نے اپیل کی کہ کھیل کو کھیل کے جذبے سے کھیلا جائے اور اس میں کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام جماعتوں کے لوگوں کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ با صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جا سکے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ 'اس حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے، ہار جیت کی بات نہیں، راجستھان کھیلے گا، راجستھان جیتے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کھیلوں سے راجستھان میں کھلاڑی آگے بڑھیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: PM Modi pays tribute to hockey legend Major Dhyan Chand دھیان چند نے ملک کے وقارکو بام عروج پر پہنچایا

واضح رہے کہ راجستھان میں راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیل 29 اگست سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ اس میں تقریباً 20 لاکھ مرد کھلاڑی اور 10 لاکھ خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ یہ کھیل پہلے پنچایت سطح سے شروع ہوں گے اور پھر بلاک سطح، ضلع سطح اور آخر میں ریاستی سطح پر منعقد ہوں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details