راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھارت کے مشہور شاعر راحت اندوری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ گہلوت نے کہا کہ اردو ادب میں راحت اندوری کا اپنا ایک الگ مقام تھا، ان کا انداز بیاں الگ تھا، اور ان کی شاعری میں بے باکی ہوا کرتی تھی۔
وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو بھی راحت اندوری اپنی شاعری میں بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرتے تھے، راحت اندوری کا یوں چلا جانا اردو شاعری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، راحت اندوری کا جو مقام تھا وہ سبھی سے مختلف تھا، ان کی بھرپائی ناممکن ہے۔