جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر ملک میں سب سے بڑی ذمہ داری یہ عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک میں امن قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہیں کہ ہم تشدد کو برداشت نہیں کریں گے Ashok Gehlot Criticizes Central Government ۔
اشوک گہلوت نے آج پولیس ماڈرنائزیشن اسکیم کے تحت اسپانسر شدہ موبائل انوسٹی گیشن یونٹ کو وزیر اعلیٰ کے دفتر، سرکاری سکریٹریٹ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سب سے بڑی ذمہ داری اگر کسی کے پاس ہے تو وہ وزیر اعظم کی ہے، شاہ کی ہے، کہ وہ ملک میں امن قائم کرنے کی اپیل کریں اور کہیں کہ ہم تشدد برداشت نہیں کریں گے violence in the country ۔
انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم کو آگے آکر ملک سے خطاب کرنا چاہئے، تشدد کی مذمت کرنی چاہئے، چاہے وہ کسی بھی طرف سے ہوں، ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہونی چاہئے۔ جو سماج دشمن عناصر ہیں، اسے سزا ملنی چاہیے۔ قانون کی حکمرانی ہوگی تب ہی لوگ محفوظ رہیں گے"۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر مرکزی حکومت کہتی ہے کہ وہ تشدد کو برداشت نہیں کرے گی، چاہے وہ گھریلو ہو یا بیرونی، تو پھر ملک میں خیرسگالی کی فضا پیدا کی جائے گی۔