ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون پر صبر و تحمل کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں لوگوں کو تعاون کرنا چاہئے۔'
گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ 'جیسا کہ زون کے مطابق لاک ڈاؤن بڑھایا گیا ہے۔ لوگ صبر سے اصولوں پرعمل کرتے رہیں اور توسیع شدہ لاک ڈاون کے دوران بھی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'تمام علاقوں کے لئے خصوصی ہدایات ہیں اور ہمیں کورونا کو شکست دینے کے لئے سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔'