جے پور: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال 7 اکتوبر کو جے پور میں اپنے 'میک انڈیا نمبر ون مشن' کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ عام آدمی پارٹی راجستھان انچارج ونے مشرا نے یہاں میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ Arvind Kejriwal's visit to Jaipur
ونے مشرا نے بتایا کہ کیجریوال 7 اور 8 اکتوبر کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وہ 7 اکتوبر کو جے پور میں 'میک انڈیا نمبر ون مشن' کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے اور نوجوانوں سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 اکتوبر کو کیجریوال ودیادھر نگر اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔