اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستانی سلیبریٹی پیر احمد شاہ کا ہم شکل جے پور کا ارشد - اس کا خواب مشہور سنگر میکا سنگھ سے ملاقات کرنا

پاکستان کا ایک بچہ جس کا نام پیر احمد شاہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور و معروف ہوگیا ہے، ایسے میں پیر احمد شاہ کا ایک ہم شکل بچہ بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھی رہتا ہے، اتنا ہی نہیں یہ بچہ اب دارالحکومت جے پور میں پیر احمد شاہ کے نام سے مشہور ہو چکا ہے۔

جے پور کا ارشد
جے پور کا ارشد

By

Published : Apr 2, 2021, 12:47 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج میں پیر احمد شاہ کا ہم شکل ارشد قریشی نامی ایک بچہ رہتا ہے، ارشد درجہ پنجم میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اس کا خواب مشہور سنگر میکا سنگھ سے ملاقات کرنا ہے۔

جے پور کا ارشد

ارشد کی عمر گیارہ برس کی ہے تاہم وہ اس عمر میں بہترین گانے گاتا ہے، اس نے اپنے گانے کی کارکردگی کا اظہار ٹی وی بھارت کے ذریعے کیا۔

اپنے استاد کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ دانش اور داود اس کے استاد ہیں، جنہوں نے لوک ڈاون کے دوران اس کو گانا سکھایا۔

ارشد کا کہنا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتا ہے وہاں پر اس کو پیر احمد شاہ کے نام سے ہی پکارا جاتا ہے، واضح رہے کہ جے پور میں ایسے کئی بچے ہیں جو اپنے ہنر کی وجہ سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں لیکن ان کو صحیح پلیٹ فارم نہیں ملنے کی وجہ سے وہ آگے نہیں آ پاتے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details