اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجتماعی شادی میں 30 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک - urdu news

راجستھان کے کوٹہ میں دھرم سماج تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، اس پروگرام میں تقریبا 30 چوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہوئے۔

اجتماعی شادی میں 30 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک
اجتماعی شادی میں 30 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک

By

Published : Jan 13, 2021, 11:21 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے کیتھون علاقے میں واقع درگاہ میں دھرم سماج تنظیم کی جانب سے ایک اجتماعی شادی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، اس پروگرام میں تقریبا 30 چوڑے ازدواج زندگی سے منسلک ہوئے۔

اس تعلق سے تنظیم کے صدر اکرم خان نے بتایا کہ اجتماعی شادی پروگرام میں راجستھان کے دیگر اضلاع سے بارات کوٹہ کے کیتھون پہنچی، جہاں تیس جوڑوں نے اپنا نکاح قبول کیا، نکاح کی تمام روایت تنظیم کی جانب سے پوری کی گئی۔

وہیں تنظیم کی جانب سے شادی کے بعد سبھی جوڑوں کو تمام اشیائے ضروریہ دی گئی۔ اور اس موقع سے بہترین کارکردگی انجام دینے والے ممبروں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ دھرم سماج تنظیم کی جانب سے یہ ہدف رکھا گیا تھا کہ سال 2021 میں 501 بیٹیوں کا نکاح سرانجام دیا جائے گا جس کے بعد اجتماعی شادی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details